• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مارچ میں ڈینگی کے 24 کیسز رپورٹ

 
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

رواں سال کراچی میں 146 اور سندھ بھر میں 164 افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں مارچ کے دوران ڈینگی کے 24 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال سندھ بھر میں 164 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

 طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی ایک وائرل بیماری ہے، جو مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق گھروں، دفاتر، گلیوں، گملوں، پرانے ٹائروں اور پانی کی ٹنکیوں میں صاف پانی جمع ہونے سے ڈینگی کے مچھر کی افزائش ہوتی ہے۔

ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں اور دفاتر میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

ماہرین کی جانب سے پانی کی ٹنکیاں ڈھانپ کر رکھنے، اے سی اور ریفریجریٹر کی ٹرے خشک رکھنے اور مچھر مار اسپرے کا استعمال یقینی بنانے کی تجویز کی گئی ہے۔

صحت سے مزید