• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارورڈ یونیورسٹی کا مفت تعلیم فراہم کرنے کا تاریخی اعلان

ہارورڈ یونیورسٹی — فائل فوٹو
ہارورڈ یونیورسٹی — فائل فوٹو

امریکا کی سب سے بڑی جامعہ ہارورڈ نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے طلبہ کے لیے ٹیوشن فیس معاف کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ سالانہ 2 لاکھ ڈالرز سے کم آمدان والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے ٹیوشن فیس معاف کی جا رہی ہے۔

یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ ڈالرز سے کم آمدان والے خاندانوں سے وابستہ طلبہ کے لیے رہائش اور ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر اخراجات جامعہ برداشت کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی کا یہ اقدام متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لیے تعلیم کو سستا اور قابل رسائی بنانا ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے یہ پالیسی 2025ء سے 2026ء کے تعلیمی سال میں شروع ہو گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید