• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرشی شلوار کے ٹرینڈ پر فرحان سعید کی منفرد خواہش کا اظہار

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے فرشی شلوار کے ٹرینڈ سے متعلق ایک منفرد خواہش کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ آج کل پورے پاکستان میں فرشی شلوار ٹرینڈ میں ہے۔

فرشی شلوار کا استعمال ناصرف ہر خاص و عام خاتون کی جانب سے کیا جا رہا ہے بلکہ یہ ہر کلوتھنگ برانڈ کی جانب سے بھی ڈیزائن اور سیل کی جا رہی ہے۔

فرشی شلوار کا ٹرینڈ اتنا عام ہو چکا ہے کہ اس کے بخار سے مرد حضرات بھی خود کو بچا نہیں سکے، فرشی شلوار کو اب مردوں کی جانب سے بھی پہنا جا رہا ہے جس کی تازہ مثال فہد مصطفیٰ ہیں۔

کئی دنوں سے فرشی شلوار سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری بحث میں اب اداکار فرحان سعید نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔

فرحان سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا ہے کہ کاش فرشی شلوار کے ساتھ فرشی ایٹی ٹیوڈ (عاجزانہ رویے) بھی اِن ہو جائیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید