وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک تحریک بائیکاٹ ہے، جس کا کام ہی بائیکاٹ کرنا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی کے معاملات میں آج کا دن بہت اہم ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں تھے تب بھی کہتے تھے طالبان ان کے بھائی ہیں، اپنے دورِ حکومت میں انہوں نے دہشت گردوں کو لاکر بسایا۔