• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی انفلوئنسر بھارتی اداکاراؤں کی عمر جان کر حیران

کترینہ کیف (دائیں)، شردھا کپور (بائیں) - فوٹو: فائل
کترینہ کیف (دائیں)، شردھا کپور (بائیں) - فوٹو: فائل

بھارتی کنٹینٹ کریئیٹر نکھل تریپاٹھی کی بنائی گئی ایک ویڈیو میں جاپانی انفلوئنسر ریکی کو بھارتی اداکاراؤں کی عمر کا اندازہ لگانے کے لیے کہا گیا۔

ویڈیو میں شردھا کپور، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما اور کترینہ کیف شامل تھیں، اور جب ریکی کو ان کی اصل عمر بتائی گئی تو وہ حیرت زدہ رہ گیا۔

جاپانی انفلوئنسر بھارتی اداکاراؤں کی عمر کا اندازہ لگاتے ہوئے دنگ رہ گیا، ویڈیو میں سب سے پہلے ریکی سے شردھا کپور کی عمر پوچھی گئی۔ اس نے پورے اعتماد سے جواب دیا، ’22 سال کی ہوں گی۔‘

لیکن جب اسے بتایا گیا کہ شردھا 37 سال کی ہیں (حال ہی میں 38 کی ہوئیں)، تو وہ حیرانی سے بولا، ’ناممکن! یہ تو بہت خوبصورت ہیں۔‘

جب عالیہ بھٹ کی باری آئی تو ریکی نے محتاط انداز میں ’32 سال‘ کا اندازہ لگایا۔ جب اسے بتایا گیا کہ عالیہ 31 سال کی ہیں (ابھی 32 کی ہوئی ہیں)، تو اس نے کہا کہ اس نے شردھا کی غلط عمر بتانے کے بعد یہ اندازہ لگایا تھا، ورنہ وہ عالیہ کو اس سے بھی کم عمر سمجھ رہا تھا۔

انوشکا شرما کی عمر سن کر تو ریکی بالکل الجھ گیا۔ پہلے تو وہ بولا، ’مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا‘ اور پھر بولا، ’یہ 24 سال کی لگتی ہیں۔‘ جب اسے بتایا گیا کہ انوشکا 36 سال کی ہیں، تو وہ اور بھی حیران ہو کر بولا، ’سچ میں؟ یہ تو 36 کی لگ رہی تھیں!‘

کترینہ کیف کی عمر کا اندازہ لگاتے وقت ریکی نے کافی سوچا اور پھر کہا، ’شاید 31 سال کی ہوں گی۔‘ لیکن جب اسے بتایا گیا کہ کترینہ 41 سال کی ہیں، تو اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، اور وہ بولا: ’سچ میں؟ یہ تو بہت خوبصورت ہیں، بےحد خوبصورت!‘



انٹرٹینمنٹ سے مزید