• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسلامی جہاد کے ترجمان ابوحمزہ اسرائیلی حملوں میں شہید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلامی جہاد کے ترجمان ابو حمزہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے۔ 

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ابو حمزہ اور ان کے خاندان کے افراد شہید ہوئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ اسرائیلی نے جنگ بندی یکطرفہ طور پر ختم کردی ہے، جس پر مغربی دنیا خاموش ہے۔ 

غزہ پر وحشیانہ حملوں میں 400 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں غزہ کے وزیراعظم عصام الدعالیس، تین وزراء اور حماس رکن بھی شامل ہیں۔ 

اسرائیلی وزیراعظم نے یرغمالیوں کی رہائی تک حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ حماس کا کہنا ہے معاہدہ توڑ کر اسرائیل نے یرغمالیوں کی جانیں خطرے میں ڈال دیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید