• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی ہیگ: پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر کی مسجد کا افتتاح

نیدرلینڈز میں فضیلتوں اور برکتوں والے ماہ صیام رمضان المبارک میں مساجد کی رونقیں عروج پر ہیں، پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی مسجد کا تعمیراتی کام مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی مولانا غلام مصطفیٰ نقشبندی اور منہاج القران دی ہیگ کے خطیب علامہ حافظ یاسر نسیم قادری تھے۔ نظامت کے فرائض حاجی جاوید عظیمی نے ادا کیے۔

تقریب کا آغاز حافظ آفتاب احمد نے تلاوت قران پاک سے کیا، پروفیسر وقار اسلم نے بارگاہ رسالت میں نعتیہ گلہائے عقیدت پیش کیے۔ علمائے اکرام نے قران و حدیث کی روشنی میں مساجد کا تقدس، فیض و برکات سے آگاہ کرتے ہوئے آپس میں اتحاد بھائی چارے کا درس دیا۔

تقریب میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میاں عاصم محمود نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، تقریب کے تمام تر انتظامات میں چوہدری عامر یوسف، میاں عاصم محمود، راجہ زیب خان، چوہدری محمد اقبال، چوہدری محمد زمان اور چوہدری الیاس احمد نے بھرپور خدمات انجام دیں۔

تقریب کے اختتام پر گرینڈ افطار ڈنر دیا گیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید