کوئٹہ (آ ن لائن)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئر مین راجب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی امان اللہ حسان کا کڑ ایڈووکیٹ نےکہاہے کہ پاکستان بار کونسل کے ارکان کی جانب سے26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف قومی سیمینار کا انعقاد خوش آئند ہے 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کو مکمل طور پر ایگزیکٹیو کے تابع بنایا گیا ہے بلوچستان بار کونسل نےآزاد عدلیہ کیلئے آئین کی بالادستی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے بیان میں کہاگیا کہ موجودہ عدالتی نظام سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد اٹھتا جا رہا ہےآزاد عدلیہ کیلئے 26 ویں آئینی ترمیم کا خاتمہ ضروری ہے۔