کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنیوں میں ٹی بی کی تشخیص اور علاج کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
فور پاز انتظامیہ کے مطابق خصوصی تربیتی سیشن فورپاز کے ٹرینر میتھیاس اوٹو کی نگرانی میں جاری ہے۔
ابتدائی ٹیسٹس میں ہتھنی مدھو بالااور ملکہ ٹی بی کے جراثیم سے متاثر پائی گئی ہیں۔
ہتھنی مدھو بالا اور ملکہ کے مزید ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فور پاز کا کہنا ہے کہ ہتھنیوں اور مہاوت کو بھی عالمی معیار کی تربیت دی جا رہی ہے۔
ہتھنیوں کے علاج کی نگرانی کے لیے 18 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے، جس میں عالمی اور مقامی ماہرین، ڈبلیو ایچ او اور کے ایم سی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
فورپاز کے مطابق ہتھنیوں کی صحت کے لیے سری لنکا اور تھائی لینڈ کے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
کے ایم سی اور سفاری پارک انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماہرین کی سفارشات پر فوری عمل یقینی بنائیں۔