• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کی خوشحال زندگی کیلئے نصیحت

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، مزاحیہ فنکارہ، میزبان، مصنفہ اور ڈیجیٹل تخلیق کار بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی کو خوش حال اور پُرسکون بنانے کے لیے اپنی ذاتی زندگی سے اخذ کردہ ایک خوبصورت پیغام دیا۔

بشریٰ انصاری کا شمار ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جو ہر فن میں مہارت رکھتی ہیں، انہوں نے کئی دہائیوں تک پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری، میزبانی اور تحریری صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

رمضان ٹرانسمیشن کے دوران بشریٰ انصاری نے اپنی زندگی کے تجربات کی روشنی میں ایک نہایت خوبصورت نصیحت دی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو وہ چیزیں ضرور دیکھنی چاہئیں جو آپ کے پاس ہیں، نہ کہ ان چیزوں پر افسوس کرنا چاہیے جو آپ کے پاس نہیں ہیں، اگر کوئی آپ کے ساتھ بدتمیزی کرے تو صبر کریں اور وقت کا انتظار کریں، اگر کوئی شخص آپ سے ناراض ہو جائے تو خود اس کے پاس جا کر معافی مانگیں اور رشتہ بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں کبھی اس وقت تک سکون سے نہیں سو سکتی جب تک مجھے یقین نہ ہو جائے کہ کسی دوست یا قریبی شخص کو میری کسی بات یا عمل سے تکلیف نہیں پہنچی۔

 ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک خوش حال زندگی گزارنے کے لیے دوسروں کے جذبات اور احساسات کا احترام کرنا بےحد ضروری ہے۔

بشریٰ انصاری کی یہ نصیحت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ان کے مداح ان کے مثبت رویے اور زندگی سے بھرپور سوچ کو بے حد سراہ رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید