اسلام آباد ( رانا غلام قادر)وزیراعظم نے سول سرونٹ آکوپیشنل گروپس اینڈ سروسز (پرو بیشن ۔ ٹریننگ و سنیارٹی ) رولز 1990میں ترمیم کی منظوری دید ی ۔ اِن لینڈ ریونیو سروس / کسٹم سروس سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کیلئے ماسٹرز یا مساوی ڈگری لازمی ہو گی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترمیم کی منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آئندہ اِن لینڈ ریونیو سروس اور پا کستان کسٹم سروس کے سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کیلئے ماسٹرز یا مساوی ڈگری لازمی ہو گی۔