• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کا سماعت میں غیر جانبدار ریگولیٹر ثابت کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) سندھ کی ٹیکسٹائل صنعت نے نیپرا سے آج بدھ کو دوران سماعت خود کو غیر جانبدار ثابت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ آج بدھ کو کے الیکٹرک کی دائر درخواست کی سماعت ہورہی ہے۔ جس میں فیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ (ایف سی اے ) کی مد میں 4.48روپے فی یونٹ کے تناسب سے 4ارب 69کروڑ 50لاکھ روپے کے صارفین کے حق اثرات کا معاملہ اٹھایا جائے گا ۔ جبکہ جون 2023ء کے بعد سے کے الیکٹرک پاور پلانٹس کے جنرل ٹیرف کے تعین کی بھی درخواست کی گئی ہے ۔ اور جولائی 2023ء تا جنوری 2025ء کے عرصہ کےلیے 13ارب 50کروڑ روپے منظوری کے استدعا کی گئی ہے ۔ اتھارٹی نے کے الیکٹرک نومبر 2024ء کےلیے کے الیکٹرک زیر التواء ایف سی اے فیصلے کی مد میں5ارب40کروڑ روپے رکھے ہیں ۔ اس کے علاوہ دسمبر 2024ء اور جنوری 2025ء کے لئے ایندھن کی لاگت کو اس طرح سے نمٹا جائے کہ اس کا بعد ازاں مراحل میں صارفین پر اس کا بو جھ نہ پڑے ایٹپما نے نیپرا رجسٹر ار کے نام اپنے مراسلے میں کہا کہ کے الیکٹرک کے ایف سی اے کے معاملے میں رویہ تشویش پیدا کردی ہے ۔ 

اہم خبریں سے مزید