پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی اپنے منفرد لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔
عدنان صدیقی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے گیم شو میں شرکت کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سے ایک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے سرمئی رنگ کے شلوار سوٹ اور واسکٹ کے ساتھ ہلکے ہرے رنگ کی پھولوں والی چادر اوڑھ کر گیم شو میں انٹری دی تو میزبان فہد مصطفیٰ اُنہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔
فہد مصطفیٰ نے عدنان صدیقی کو دیکھ کر کہا کہ آپ آج بہت اچھے لگ رہے ہیں کیونکہ آپ بالکل میری طرح ہو گئے ہیں۔
عدنان صدیقی نے اپنی یہ تعریف سن کر کہا کہ میں نے سوچا آج میں بھی آپ کی طرح گیم شو میں چادر اوڑھ کر آ جاؤں اور اس کے لیے میں نے خاص طور سے یہ چادر آپ کے کمرے سے اتروائی ہے۔
جس پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ بس اب پورے گیم شو کے دوران یہ چادر اسی طرح اوڑھ کر رکھنی ہے، اتارنی نہیں ہے۔
عدنان صدیقی کی گیم شو میں منفرد لباس میں انٹری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور ان کی پھولوں والی چادر پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
کچھ صارفین کو یہ چادر بیڈ شیٹ جیسی جبکہ کچھ صارفین کو یہ چادر گھر کے پردے جیسی لگی۔