پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔
وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 10، 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی لی جا رہی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد نہیں ہے۔
علی پرویز ملک نے مزید بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر وصول کی جا رہی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ یکم جولائی 2024ء سے پٹرولیم مصنوعات کو سیلز ٹیکس سے مستثنٰی کر دیا ہے۔