پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں کنڈیشن بہت مشکل تھی، دوسرے میچ میں کھلاڑی اچھا کھیلے۔
میڈیا سے گفتگو میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں جب پاکستان ٹیم آئی ہے تب بیٹرز کو مشکل ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب نئے لڑکے ہیں، نوجوان ہیں، اچھا ہے کہ بورڈ نے انہیں موقع دیا۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہمیں نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے، ہم کھلاڑیوں کو بتارہے ہیں کہ باؤنس، سوئنگ پر کیسے کھیلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو دباؤ صورتحال کے مطابق کھیلنے کے طریقے بھی بتا رہے ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مشکل ٹور ہے مگر انہیں سیکھنے کو بھی بہت کچھ مل رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں کنڈیشن بہت مشکل تھی، گزشتہ میچ میں کھلاڑی اچھا کھیلے۔