لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے افطار ڈنر کے اہتمام پر انتظامیہ اور طلبہ تنظیم میں تنازع کھڑا ہوگیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا افطار ڈنر کی اجازت نہیں لی گئی ، ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ نے کہا کہ افسوس ناک امر یہ کہ جامعہ میں ناچ گانے کی تقریبات کی اجازت ہے تاہم افطار ڈنر کی اجازت نہیں ۔