• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر/ امریکا مذاکرات کامیاب، افغانستان نے 2 سال سے قید امریکی شہری رہا کردیا

اسلام آباد (فاروق اقدس) قطر اور امریکہ کے درمیان کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان میں دو سال سے قید امریکی شہری جارج گلیزمین کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ امریکہ روانہ ہو چکے ہیں طالبان حکومت نے انہیں خیرسگالی کے طور پر آزاد کیا ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی ایڈم بوہلر اور سابق امریکی سفیر برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے اہم کردار ادا کیا . طالبان کے اس عمل کو امریکہ اورافغان حکومت کے درمیان برف پگھلنے سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی رہائی کے لیے قطر اور امریکہ کے درمیان کئی ہفتوں تک مذاکرات جاری رہے، جن کے نتیجے میں طالبان حکومت نے انہیں خیرسگالی کے طور پر آزاد کر دیا۔ جارج گلیزمین کی رہائی میں قطر نے اہم کردار ادا کیا، جس نے حالیہ ملاقات کے دوران طالبان سے مذاکرات میں کامیابی حاصل کی۔ امریکی نمائندہ خصوصی ایڈم بوہلر اور سابق امریکی سفیر برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے بھی طالبان حکام سے ملاقات کی، جس کی تصاویر افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے جاری کیں۔
اہم خبریں سے مزید