• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ کی بے مثال ذہانت، 100 سالہ قدیم ریاضی کا مسئلہ حل کر دیا

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی نژاد امریکی طالبہ کی بے مثال ذہانت سامنے آ گئی، 100 سالہ قدیم ریاضی کا مسئلہ حل کر لیا۔

امریکا کی پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم بھارتی نژاد طالبہ دیویا تیاگی نے 100 سال پرانے ریاضیاتی مسئلے کو نئی شکل دے کر ایرو اسپیس انجینئرنگ میں ایک بڑا سنگِ میل عبور کر لیا۔

ان کا یہ انوکھا کارنامہ اس پیچیدہ مسئلے کو ناصرف زیادہ قابلِ فہم بناتا ہے بلکہ مستقبل میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے ونڈ ٹربائنز کے ڈیزائن میں نئی راہیں کھول سکتا ہے۔

یہ مسئلہ برطانوی ایروڈائنامک سائنسدان ہرمن گلاورٹ نے 20 ویں صدی کے اوائل میں پیش کیا تھا اور ایروڈائنامکس میں اس کی بہت اہمیت تھی۔

 گلاورٹ کے کام کا مرکز ہوا کی مدد سے توانائی پیدا کرنے کی کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا تھا لیکن ان کے حسابات میں کچھ بنیادی پہلوؤں کو نظر انداز کر دیا گیا تھا۔

دیویا تیاگی نے گلاورٹ کے مسئلے میں ایک نیا اضافہ (addendum) کیا، جس سے ونڈ ٹربائنز کے بہترین ایروناٹیکل ڈیزائن کا پتہ چلایا جا سکتا ہے اور ہوا کی رفتار اور دباؤ کو بہتر طریقے سے استعمال کر کے زیادہ توانائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

پروفیسر شمٹز کے مطابق دیویا کی تحقیق مستقبل میں ونڈ ٹربائنز کی اگلی نسل کے لیے ایک نئی راہ متعین کرے گی۔

دیویا تیاگی اس وقت ماسٹرز کی طالبہ ہیں اور امریکی بحریہ کی مالی مدد سے ہیلی کاپٹر فلائٹ سمولیشن اور ایوی ایشن سیفٹی کے جدید تحقیقی منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید