شوگر ملز مالکان کی من مانیاں جاری ہیں، انہوں نے چینی کی برآمد کے بعد ایکس ملز ریٹ بھی بڑھوا لیا۔
شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق برآمد سے قبل چینی کا ایکس ملز ریٹ 124روپے کلو تھا، برآمد کے بعد چینی کا ایکس ملز ریٹ 159 روپے کلو مقرر کروا لیا گیا۔
شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی آج بھی 170 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، صارفین کو 2 ماہ میں کئی سو ارب روپے اضافی ادا کرنا پڑے۔
شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ذرائع نے چینی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔