ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کارپوریشن آف پنجاب ریجنل آفس ملتان کے زیر اہتمام پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ملتان آفس کے انچارج حیدر رضانے دیگر سٹاف کے ہمراہ پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔حیدر رضا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت اور پودے انسانی زندگی کے لیے نہایت اہم ہیں۔