• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم جاوید کو پنجاب میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی باتیں زیر گردش

لاہور (نسیم قریشی ) مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر صنم جاوید کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں، ذرائع کا بتانا ہے کہ مریم نواز اگر وزیراعلیٰ پنجاب بنتی ہیں تو تحریک انصاف کے چند حلقے مریم نواز کو ٹکر کا جواب دینے کیلئے جیل میں قید صنم جاوید کو مخصوص نشست پر نامزد کرا کر اپوزیشن لیڈربنوانے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر صنم جاوید اپوزیشن لیڈر بن گئیں تو مریم نواز کو ٹف ٹائم دیں گی،تاہم پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملیں تو صنم جاوید کا کوئی چانس بن سکتا ہے ۔ جس کے دور دور تک آثار نظر نہیں آ رہے ۔صنم جاوید کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کا بچپن ایک جیالے جاوید خان کے گھر رحمان پورہ اچھرہ کے علاقے شاہد کالونی میں گزرا۔ جاوید خان کے گھر پر آج بھی پیپلز پارٹی کا پرچم لہرا رہا ہے صنم جاوید کی بہن فلک جاوید بھی مفرور ہے جبکہ صنم جاویدعتیق ریاض جو کہ ایک بزنس مین ہیں وہ جیل میں قید ہیں۔ 

اہم خبریں سے مزید