• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد


فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقعہ پاکستانی سفارت خانہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستانی سفارت خانہ  میں قومی دن کی مناسبت سے شاندار تقریب میں سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا، تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی، پاکستان فرانس کے درمیان مختلف شعبوں میں مضبوط پرانے تعلقات پر روشنی اور مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے حاضرین پر دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی اور دونوں کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب پاکستان کے سفیر ہیں۔

 ممتاز زہرہ بلوچ نے 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم باب قرار دیا جس کی بنیاد پر ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک الگ قوم قرار دیا، اسی قرارداد نے 1947 میں پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی۔

تقریب کا اختتام پاکستان سمت دنیا بھر اور امت مسلمہ کی سلامتی، فلاح و بہبود اور خوشحالی کےلیے دعا سے ہوا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید