• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم چیزوں کو مثبت لے کر چل رہے ہیں، آج کی شکست سے بھی مثبت چیزیں لی ہیں، عبد الصمد


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر عبدالصمد کا کہنا ہے کہ ہم چیزوں کو مثبت انداز میں لے کر چل رہے ہیں، آج کی شکست سے بھی مثبت چیزیں لی ہیں۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالصمد نے کہا کہ جس طرح گزشتہ میچ کھیلے سب کے سامنے ہے کافی مثبت چیزیں تھیں، ہمارا فوکس آگے ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ پر ہے۔

عبد الصمد نے کہا کہ ہمیں یہاں سے چیزوں کا کافی فائدہ ہوگا، کافی کچھ سیکھ رہے ہیں، ہمیں بولنگ میں سوئنگ اور سیم میں اتنی مدد نہیں ملی۔

پاکستانی بیٹر نے کہا کہ بیٹنگ میں بھی چیزیں کافی مختلف ہوئیں، یہاں پر دوسری اننگز میں تھوڑی مشکلات پیش آئیں، سب کو پتا ہے نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز ہمارے لیے مفید نہیں ہوتیں۔

عبدالصمد کا کہنا تھا کہ ہم ینگ ٹیم اس لیے یہاں لے کر آئے ہیں تاکہ سب ٹیسٹ ہوں، آنے والے میچز میں مزید بہتری نظر آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا، حسن نواز نے دو صفر کے بعد سنچری کی جو بڑا کارنامہ ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید