استنبول(اے ایف پی) استنبول کے اپوزیشن میئر کی گرفتاری کے بعد بڑے پیمانے پر اپوزیشن کی تحریک کا سامنا کرنے والے ترک حکام نے X پر 700سے زائد اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، یہ بات آن لائن پلیٹ فارم نے اتوار کو بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ترکیہ کی اطلاعات اور مواصلات کی اتھارٹی کے متعدد عدالتی احکامات پر اعتراض ہے جن میں خبر رساں اداروں، صحافیوں، سیاسی شخصیات، طلباء اور دیگر کے 700سے زائد اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا کہا گیا ہے ۔