• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف حصوں میں چینی کی قیمت میں کمی نہ آسکی


ملک کے مختلف حصوں میں چینی کی قیمت میں کمی نہ آسکی، کوئٹہ میں ایک کلو چینی 175 سے 180روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ کراچی میں ایک کلو چینی کی ریٹیل قیمت 170کلو ہے۔

لاہور میں کریانہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 164روپے ریٹیل پرائس مقرر کرکے ذمہ دار کریانہ ریٹیلرز کو قرار دینا زیادتی ہے، حکومت کا زور صرف صرف چھوٹے دکاندار پر چلتا ہے۔

صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجر کا کہنا ہے کہ
 شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی کی قیمتوں میں اضافہ کریانہ ریٹیلرز پر ڈالنا حیران کن ہے۔

عارف گجر نے کہا کہ ناجائز منافع کمانے والے خود کو کیس سے بری الزمہ قرار دلوانا چاہتے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر چینی کا ریٹ کون نکالتا ہے۔

کوئٹہ میں  ہول سیل میں چینی فی کلو 166روپے، ریٹیل میں 175سے 180روپے میں فروخت جاری ہے، جبکہ کراچی میں چینی کی فی کلو ہول سیل قیمت ایک روپے کمی کے بعد 163 روپے ہوگئی، چینی کی ریٹیل قیمت 170 فی کلو ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید