• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ سونا مہاپاترا بھی سلمان، رشمیکا سے متعلق بحث کا حصہ بن گئیں

بھارتی گلوکارہ سونا مہاپاترا نے سلمان خان اور سکندر فلم کی ہیروئن رشمیکا مندانا کی عمر میں فرق کی بحث میں حصہ ڈال دیا۔

گلوکارہ نے پیر کو سکندر میں رشمیکا مندانا اور سلمان خان کی عمر میں31 برس کے فرق سے متعلق سپر اسٹار کے تبصرے پر ردعمل دیا ہے۔

سلمان خان نے رشمیکا مندانا اور اپنی عمر کے فرق پر چل رہی بحث پر کہا تھا کہ جب ہیروئن اور اُس کے والد کو کوئی مسئلہ نہیں تو دوسروں کو کیوں ہے؟

سونا مہا پاترا نے سلمان خان کو ’زہریلی مردانگی کا بھائی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ پدرانہ نظام کو احساس ہی نہیں کہ بھارت بدل گیا ہے۔

گزشتہ روز سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی عمروں کا موازنہ کیا گیا، جس کے بعد تنقید کا سلسلہ شروع ہوا، تو بالی ووڈ کےبھائی جان کے فلم کے ٹریلر کی لانچنگ کے دوران ناقدین کو ہدف بنایا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید