• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سید موسیٰ رضا

لاہور(خصوصی رپورٹر )لاہور شہر ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے یو سی 107 کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر محمد ثاقب ترازی اور دیگر افسران موجود تھے۔ دورے کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ گلیوں میں ٹف ٹائلز بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسے ایک ہفتے کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شفافیت کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ معیاری کام کو یقینی بنائیں اور کسی بھی کوتاہی سے گریز کریں۔ سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اس پروگرام کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔
لاہور سے مزید