عام ریسیپی سے بنی ہوئی روایتی میکرونی کھا کھا کر اگر آپ کا بھی دل بھر گیا ہے تو آج آپ کی خدمت میں حاضر ہے چٹ پٹی اچاری میکرونی کی ریسییپی۔
چکن بون لیس 300 گرام، کٹی پیاز 1 عدد بڑی، ادرک کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ، لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ، دہی ڈیڑھ کپ، کوکنگ آئل 8 کھانے کے چمچ، کٹی ہوئی ہری مرچ 4 عدد، نمک ایک کھانے کا چمچ، بازار کی میکرونی اور مسالحہ مکس ساشے۔
میکرونی کو نمک ملے ابلتے پانی میں 5 سے 7 منٹ اتنا ابالیں کہ اس میں ایک کنی رہ جائے۔
اب چھلنی سے گرم پانی گرا کر ٹھنڈا پانی گزاریں اور ایک کھانے کا چمچہ تیل ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔
ایک فرائی پین میں باقی تیل ڈال کر گرم کریں اور پھر اس میں 1 عدد بڑی کٹی پیاز، 1 کھانے کا چمچ لہسن کا پیسٹ اور 1 کھانے کا چمچ ادرک کا پیسٹ 1 ساتھ ہی ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں۔
اب اس میں 300 گرام بون لیس چکن اور اچاری مصالحے کا ساشے ڈال کر مزید ایک منٹ پکا لیں۔
پھر اس میں ایک کپ پانی ڈال کر اُبال آنے تک پکائیں، ابلنے کے بعد مزید ایک منٹ تک پکائیں۔
اب اس میں ڈیڑھ کپ دہی اور 4 عدد کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر تیز آنچ پر پکا لیں۔
اب اسے اُتار کر گرم گرم پاستا کے ساتھ سرو کریں۔