• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

75فیصد سے کم حاضری والےطلبا کا داخلہ نہیں بھیجاجائیگا:ڈائریکٹر کالجز ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے فیصلے کے مطابق نئے تعلیمی سیشن میں داخلے صرف آن لائن ہوں گے۔جن طالب علموں کی حاضری 75فیصد سے کم ہوگی یا کالج کے انٹرنل ٹسٹ میں ایف گریڈ ہوگا ان کا داخلہ بورڈ اور یونیورسٹی کے لیے نہیں بھیجا جائے گا۔یہ فیصلے ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن چودھری محمد اسماعیل کی صدارت میں ایک اجلاس میں کئے گئے ۔اجلاس میں ملتان ڈویژن کے 64کالجوں کے پرنسپلز اور چار اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے بھی شرکت کی ۔اجلاس  میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز نے کہا نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل پنجاب حکومت نے سکیورٹی ،صفائی ،اساتذہ کی حاضری سمیت جو دیگر ہدایات جاری کی ہیں ان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔کالجوں میں داخلہ اب صرف آن لائن ہوگا ۔ 
تازہ ترین