پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی، سینئر لیڈرشپ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بن رہا ہے، جو جماعتیں آئین، قانون اور جمہوریت کےساتھ کھڑی ہوں گی ان کو پزیرائی ملے گی۔
فیصل جاوید نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے لیے سب کو نکلنا ہو گا، وفاقی وزراء بیرونِ ملک دورے کر رہے ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور کابینہ اپنی تنخواہیں بڑھا رہی ہے، مجھے عمرے کے لیے نہیں جانے دیا جا رہا۔
فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ آج کے دن 1992ء میں پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا، پاکستان نے واحد ون ڈے ورلڈ کپ بانیٔ پی ٹی آئی کی قیادت میں جیتا۔