صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سابقہ وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کی تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں صنم بھٹو کی گود میں محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے سب سے چھوٹے صاحبزادے میر ذوالفقار کو دیکھا جا سکتا ہے۔
بختاور بھٹو زرداری نے اپنی اس پوسٹ کو ’میری نانی صنم بھٹو‘ کا کیپشن دیا ہے۔
اس تصویر کو جہاں بختاور بھٹو زرداری کے ہزاروں چاہنے والوں نے لائیک کیا ہے وہیں خاتونِ اوّل، ممبرِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے بھی لائیک اور کمنٹ کیا ہے۔
آصفہ بھٹو نے اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ’مائی سوئٹ ہارٹ‘ لکھا ہے۔
صنم بھٹو بینظیر بھٹو کی بہن اور بلاول، بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کی خالہ ہیں۔
یاد رہے کہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی اکثر اوقات ہی اپنے بیٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں جیالوں اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔