• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی20 کپ: ایبٹ آباد کو شکست دےکر پشاور فائنل میں پہنچ گیا

فوٹو بشکریہ پی سی بی
فوٹو بشکریہ پی سی بی

پشاور ریجن نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ایبٹ آباد ریجن کو شکست دے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ 

فیصل آباد میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور ریجن نے ایبٹ آباد ریجن کو 56 رنز سے شکست دی۔ 

ایبٹ آباد ریجن کی ٹیم پشاور ریجن کی طرف سے دیے گئے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 187 رنز بناسکی۔ شاہ زیب خان 53 اور سجاد علی 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

عثمان طارق، محمد عمران، افتخار احمد اور اسرار اللّٰہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ 

اس سے قبل صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور ریجن نے 243 رنز کا ہندسہ بورڈ پر سجادیا تھا۔ 

صاحبزادہ فرحان نے 72 گیندوں پر 148 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 12 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں وقار احمد نے 34، معاذ صداقت نے 31 اور محمد عامر برکی نے 20 رنز بنائے۔ 

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید