لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان کا اعزاز ملنا بھٹوازم کے نظریے کی فتح ہے،وقت کے آمر نے بھٹو کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔