• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیخ کباب ہانڈی مسالہ سے سب کا دل جیت لیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آج ہم آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں افطاری کے لیے سیخ کباب ہانڈی مسالہ کی مزیدار ریسیپی جس کو بنانا انتہائی آسان ہے۔

سیخ کباب ہانڈی مسالہ

کباب کے اجزاء:

قیمہ 1/2 کلو، ادرک و لہسن 1 کھانے کا چمچ، پسی لال مرچ 1 چائے کا چمچ، گرم مسالہ 1 چائے کا چمچ، نمک 1 چائے کا چمچ، کٹا ہوا دھنیا 1 چائے کا چمچ، بھنا اور پسا زیرہ 1 چائے کا چمچ، انڈا 1 عدد، بریڈ سلائس (بھیگے ہوئے) 2 عدد۔

مسالے کے اجزاء:

بڑی پیاز (پانی اور ہلدی میں ابلی) 1 عدد، ہلدی 1/2 چائے کا چمچ، نمک 1 چائے کا چمچ، پسی لال مرچ 1-1/2 چائے کا چمچ، ادرک و لہسن 1 کھانے کا چمچ، گرم مسالہ 1 چائے کا چمچ، تیل 1/2 کپ، پھنٹی ہوئی دہی 1/2 کپ، مکھن 4؍اونس، کوکونٹ ملک پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ، چوپ کیے ہوئے ٹماٹر 3 عدد، کٹی ہوئی ہری مرچ 2 عدد، ادرک جولین 2 کھانے کے چمچ۔

ترکیب:

قیمے کو ادرک و لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، گرم مسالہ، نمک، کٹا ہوا دھنیا، بھنا اور کٹا زیرہ پھینٹا ہوا انڈا اور 2 بھیگے ہوئے بریڈ سلائسز سے میرینیٹ کر لیں اور اس کے سیخ کباب بنا لیں۔ 

مسالحہ بناتے کے لیے تیل اور مکھن کو ہانڈی میں گرم کریں۔

اب ابلے اور گرائنڈ کیے ہوئے مکسچر کو 5 منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔

اس میں چوپ کیے ہوئے ٹماٹر، نمک، پسی لال مرچ، ادرک و لہسن کا پیسٹ، گرم مسالہ اور پھینٹی ہوئی دہی شامل کر کے اچھی طرح فرائی کریں پھر اس میں فرائی کیے ہوئے سیخ کباب ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔

آخر میں کوکونٹ ملک پاؤڈر، کٹی ہوئی ہری مرچ اور جولین ادرک کو شامل کر کے 5 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں، پھر روغنی نان کے ساتھ سرو کریں۔

خاص رپورٹ سے مزید