کراچی(اسٹاف رپورٹر) نشتر پارک کے قریب سولجر بازارمیں جی ون فاطمہ ہائٹس کچرا کنڈی کے قریب کار پر موٹرسائیکل سوار ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں 30سالہ مناہل حسنین زیدی زخمی ہوگیا ، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا ہے، حملہ آوروں نے پہلے گاڑی پر گولی چلائی، کار سوار نے گاڑی بھگائی تو ملزمان پیچھا کرتے ہوئے آئے ، گاڑی جب کراسنگ پر دوسری گاڑی سے ٹکرا کر رکی تو ملزمان نے گولی ماری اور فرار ہو گئے۔