کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی رزاق آباد عبداللہ گوٹھ حسن نگر کے قریب گھر سے35سالہ عبدالستار ولد اللہ بچایو کی پھندا لگی لاش ملی ،اہل خانہ کا کہنا ہےکہ عبدالستار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکرمبینہ خود کشی کی ہے ۔کالا پل ریلوے کالونی زندہ پیر مزار والی گلی کے قریب گھر سے35سالہ محمد ولد بنارس خان کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کہنا ہےکہ اہل خانہ کے بیان کے مطابق متوفی نے مبینہ خود کشی کرلی ۔