• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر کے چاند کا اعلان، مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، 11 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عید الفطر کے چاند کے اعلان کے ساتھ مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، کمسن بچی اور کم عمر لڑکے سمیت 11افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق لیاری بھند محلہ گلی نمبر 4میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 11سالہ محمد آیان ولد محمد ایوب زخمی ہوگیا،کلری تھانہ کی حدود لیاری آنگور آباد کی پچھلی طرف واقع گلی نمبر 19میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 19سا ل کا محمد صدیقی ولد نعیم زخمی ، ناظم آباد نمبر 1میں 25سالہ منصور ولد انتخاب ، نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ میں 25سالہ احمد ولد خیال سعید ،منگھوپیر غازی گوٹھ کچی آباد ی کے قریب 8 سالہ آسیہ دختر نیاز محمد زخمی ہوگئی ، قصبہ میانوالی کالونی سانول چوک کے قریب 35سالہ عصمت اللہ ولد امیر خان ، فرنٹیئر کالونی مسلم ٹاؤن کے ڈی اے قبرستان کے قریب 25سالہ امجد ولد عزیز الرحمن ، بلدیہ سیکٹر 9E.1میں واقع مکان میں گولی لگنے سے 9سالہ عثمان ولد محمد عمران زخمی ہوگیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید