• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ آج منائی جائے گی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی پیر کو عید الفطر انتہائی مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی،نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوگا، میئر کراچی سمیت اہم حکومتی اور دیگرشخصیات شریک ہوں گی،نماز عید کی ادائیگی کے بعد بعد لوگ ایک دوسرے عید ملیں گے اور مبارکباد دیں گے، شہری قبرستانوں کا رخ کریں گے اوراپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کریں گے،لوگ ایک دوسرے کے گھر جائیں گے۔عید مبارکباد دیں گے ۔کئی شہری تفریح گاہوں اور ہوٹلز کا رخ کریں گے۔رات گئے شہر کے شاپنگ سینٹرز میں خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔عید کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،گورنر سندھ کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس میں عید ملیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید