• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر کے موقع پر فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں، علامہ صادق عباس

کراچی( پ ر) ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہےکہ عید الفطر کے موقع پر اپنے فلسطینی،کشمیری مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں ،خدا کا شکر ہے کہ رمضان المبارک کی برکتوں کے فوراً بعد عید کی خوشیوں کے لمحات عطاء ہوئے ،جس طرح رمضان میں غریبوں،ناداروں ، ضرورت مندوں کا خیال رکھا گیا اس طرح عید کی خوشیوں میں غریبوں ناداروں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے ،،آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان فروعی اختلافات پس پشت ڈال کر وحدت اسلامی پر توجہ دیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید