• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرسٹی بسوں میں مقررہ کرایوں کی خلاف ورزی کی شکایات پر اقدامات کئے ہیں، کمشنر کراچی

کراچی(نیوز ڈیسک ) کراچی انتظامیہ نے انٹر سٹی بسوں میں مقررہ کرایوں کی خلاف ورزی کی شکایات کے ازالے کیلئے مربوط اقدامات کئے ہیں۔ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے تعاون سے ڈپٹی کمشنرز نے انٹر سٹی بس آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی ہے شہریوں کی مدد اور اگاہی کے لئے مختلف بس ٹرمنل اور بس اسٹینڈز پر ہیلپ ڈیسک قائم کئے ہیں۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ انٹر سٹی بسوں کے مسافروں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کریں جرمانہ کریں اور جن مسافروں سے زائد کرایہ لیا گیا ہے انھی زائد کرایہ واپس دلایا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید