کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب میں ممبرز کی فیملیز کے لیے شاندار مہندی نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں ممبرز کی فیملیز شریک ہوئیں۔ تقریب میں شریک خواتین اور بچوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا کراچی پریس کلب کے صدرفاضل جمیلی ،سیکریٹری سہیل افضل خان نےبھی شرکت کی۔