• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ یوسف گوٹھ، سلنڈر دھماکے میں دو بچے اور تین خواتین جھلس کر زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ یوسف گوٹھ میں واقع گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو بچے اور تین خواتین جھلس کر زخمی ہو گئیں،ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 30 سالہ زینت زوجہ عابد،30 سالہ نازیہ زوجہ امتیاز ، 40 سالہ ارشاد بی بی زوجہ فیض اور ڈیڑھ سالہ محمد ولد عابد شامل ہیں،متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید