فیصل آباد (نمائندہ جنگ) شاہراہ عام پر ڈکیتی کی واردات کے دوران شوہر کو باندھ کر سڑک کنارے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے ملزمان کا تاحال سراغ نہیں مل سکا تاہم پولیس کا موقف ہےکہ جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کر کے 6مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا ہے ، دو روز قبل عدنان مسیح اپنی بیوی کو زرعی یونیورسٹی ہاسٹل جھنگ روڈ سے لے کر گھر آرہا تھا کہ ڈاکووں نے یرغمال بنا لیا تھاایس پی اقبال ڈویژن عابد ظفر کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔