• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے 25 منزلہ ہیڈکوارٹر کی منظوری

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں 25 منزلہ جدید، توانائی مؤثر ہیڈکوارٹر کی تعمیر کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ روز کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) کے ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی (DVC) اجلاس میں NESPAK کے پیش کردہ تعمیراتی ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن سی ڈی اے، ڈاکٹر محمد خالد حفیظ نے کی، جبکہ PAA کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ADP M&E) اور ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکچر نے شرکت کی۔ 12,40,990 مربع فٹ پر محیط اس بلند و بالا عمارت میں 06 بیسمنٹ پارکنگ اور چھت تک بلند مرکزی ایٹریم شامل ہوگا۔ خم دار ڈیزائن، ڈبل گلیزڈ کرٹن وال، اور مختلف سطحوں پر سبز صحن اسے ایک جدید اور پائیدار تعمیراتی شاہکار بنائیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید