• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹری ریلوے کراسنگ کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی کراچی اور پنجاب کے درمیان ریلوے ٹریفک جزوی معطل

حیدرآباد (اے پی پی) اتوار کو جامشورو سے کوٹری ریلوے اسٹیشن جانے والا ایک انجن کوٹری ریلوے کراسنگ کے قریب پٹری سے اتر جانے کے باعث کراچی اور پنجاب کے درمیان ریلوے ٹریفک جزوی طور پر معطل ہو گئی۔ پاکستان ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ انجن جامشورو ضلع میں کول پاور پلانٹ سے واپس آ رہا تھا کہ پٹری سے اتر گیا۔ ریلوے اہلکار کے مطابق عوامی ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس کو ایک ہی ٹریک سے گزرنا تھا لیکن ان ٹرینوں کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر روکدیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پٹڑی سے اترے ہوئے انجن کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے کرینیں اس کراسنگ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید