کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ عید کے ایام میں ہنہ اوڑک کرخسہ اور شابان کے میں سیر وتفریح پر پابندی عائد کردی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی ہدایت پر بلوچستان کے حالیہ امن وامان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے عید کے ایام میں ہنہ اوڑک کرخسہ اور شابان کے علاقوں میں ہرطرح کی سیر وتفریح پر تا حکم ثانی پابندی عائد ہوگئی۔