• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ، سالانہ امتحانات 2025 کے آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ نے 8اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات2025جماعت نہم و دہم ریگولر و پرائیویٹ طلباء و طالبات کے آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے بورڈ سے الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کو آگاہ کیا ہے تمام اسکول بورڈ کے آفیشل پورٹل پر اپنا اسکول کوڈ اور پاس ورڈ ڈال کر اپنے اپنے اسکولوں کے طلباء وطالبات کے آن لائن ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید