• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتیشی افسران کو 17 دن میں چالان جمع کروانے کی ہدایت

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) تفتیشی افسران کو 17دن میں چالان جمع کروانے کی ہدایت،ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب اظہر اکرم کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور، ایس ایس پی ایڈمن، ڈی ایس پی لیگل ون انویسٹی گیشن پنجاب سمیت تما م ایس ایس پیز انویسٹی گیشن، ایس ایس پیز RIB اور ڈی ایس پی لیگل نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اظہر اکرم نے افسران کو بروقت چالان مرتب کر کے عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسرا ن 17 دن میں چالان جمع کروانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔ تمام افسران کا پول کام ریکارڈ اپ ڈیٹ ہونا چاہئے اورزیر التوا چالان جلد از جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔خواتین اور بچوں سے متعلق مقدمات کی تفتیش میں تاخیر نہ کی جائے۔
ملک بھر سے سے مزید