اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ترکیہ کے سفارت خانے اور یونس امرے انسٹی ٹیوٹ، ترک ثقافتی مرکز نے پاکستانی بچوں کے لیے ایک پینٹنگ مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ اس مقابلے میں 8سے 16سال کی عمر کے بچے حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلے میں کامیاب ہونے والے پانچ شرکاء کو 10,000سے 100,000پاکستانی روپے تک کے انعامات دیے جائیں گے۔ یہ مقابلہ ترکیہ کے یومِ قومی خودمختاری و یومِ اطفال کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ حصہ لینے والے بچے اپنی پینٹنگز 13اپریل 2025تک یونس امرے انسٹی ٹیوٹ، اسلام آباد سینٹر، فرسٹ فلور، اکیڈمکس کمپلیکس، اسلام آباد میں جمع کرا سکتے ہیں۔۔ مقابلے کے نتائج 20اپریل کو جاری کیے جائیں گے، جبکہ انعامات 23اپریل کو ایک خصوصی تقریب میں تقسیم کیے جائیں گے۔