• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ٹی سی اپنے کال سینٹرز کی افرادی قوت آؤٹ سورس کرے گی

کراچی (اسد ابن حسن) قومی ادارہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے اپنے تمام کال سینٹرز کی افرادی قوت کو أؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادارے کے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ نے اپنے مراسلے میں تحریر کیا ہے کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کال سینٹرز کے اپریشن سینٹس پر کام کرنے والی افرادی قوت کو أؤٹ سورس کر کے کسی پرائیویٹ کمپنی کو تقویض کر دیا جائے۔ اس سلسلے میں ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹینڈر کھلنے کی أخری تاریخ 22 اپریل ہے۔

ملک بھر سے سے مزید